0
Sunday 26 Dec 2021 10:28

حریت رہنماؤں کا قائدِاعظم کو زبردست خراجِ عقیدت

حریت رہنماؤں کا قائدِاعظم کو زبردست خراجِ عقیدت
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے قائدِاعظم محمد علی جناح کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر حکومت پاکستان اور عوام کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔ کُل جماعتی حریت کانفرنس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قائداعظم کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنا الگ نظریاتی ملک حاصل کیا۔ اس میں کہا گیا کہ قائداعظم دور اندیش سیاست دان تھے اور کشمیر سے والہانہ لگاؤ رکھتے تھے، قائداعظم کشمیر کی مکمل آزادی اور کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کے حق میں تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ قائداعظم کشمیر کے بغیر پاکستان کو نظریاتی طور پر نامکمل سمجھتے تھے، کشمیریوں نے بھی کبھی بھارتی تسلط کو قبول نہیں کیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی اور بھارت ایک دن کشمیریوں کو ان کے حقوق دینے پر مجبور ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 970361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش