0
Sunday 26 Dec 2021 22:49

پشاور، دو سگے بھائیوں کو قتل کرکے بھاگنے والوں کو عوام نے دبوچ لیا

پشاور، دو سگے بھائیوں کو قتل کرکے بھاگنے والوں کو عوام نے دبوچ لیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں دو بھائیوں کو قتل کرنے والے مسلح ملزمان کو عوام نے دبوچ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پشاور کے علاقے بڈھ بیر شیخ محمدی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا، واقعے کے بعد مسلح ملزمان فرار ہورہے تھے کہ عوام نے ان کے فرار کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کی آواز سن کر عوام کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی، اور قاتلوں کو پکڑنے کی کوشش کی، تاہم قاتل فائرنگ کرتے ہوئے فرار کی کوشش میں تھے، کہ گشت پر مامور پولیس وین نے انہیں حراست میں لے لیا، ابتدائی طور پر واقعہ غیرت کے نام پر قتل لگتا ہے، تاہم ابھی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیا ہے، رپورٹ کے بعد تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 970437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش