0
Monday 27 Dec 2021 21:16

اے این ایف بلوچستان کی کارروائی، چرس کی اسمگلنگ ناکام

اے این ایف بلوچستان کی کارروائی، چرس کی اسمگلنگ ناکام
اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹک فورس بلوچستان اور اے این ایف اینٹیلی جنس نے ایک مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں بھاری مقدار میں چرس برآمد کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق آر سی ڈی روڈ پر واقع وندر چیک پوسٹ کے قریب دوران تلاشی ٹرک کے خفیہ خانوں سے 1200 گرام چرس کے 155 پیکٹ برآمد کرکے تین ملزمان کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اے این ایف کے ترجمان کے مطابق برآمد شدہ منشیات کوئٹہ سے کراچی اسمگل کی جارہی تھی۔ ترجمان کے مطابق تینوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 970609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش