0
Friday 31 Dec 2021 15:09

عمران نیازی نے آئی ایم ایف کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے، شہباز شریف

عمران نیازی نے آئی ایم ایف کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے معاشی جنگ میں آئی ایم ایف کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا بیان میں کہنا تھا کہ حکمران ”سستے ترین“ اور عوام  ”مہنگے ترین“ پاکستان میں رہتے ہیں۔ یہ کرپٹ کمپنی تو پہلے ہی نہیں چل رہی تھی  اب دیوالیہ پن کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی چابیاں آئی ایم ایف کو دینے اور منی بجٹ کے تباہ کن اثرات آنے والے دنوں میں نکلیں گے۔ یہ کہنا کہ غریب عوام پر اس کا بوجھ نہیں پڑے گا سفاکی اور بے حسی کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان اور قوم کو بند گلی میں پہنچا کر 2022ء میں نئے یوٹرن لے گی قوم دھیان رکھے۔ ہر نئے سال پر مہنگائی کا نیا طوفان قوم پر مسلط کرنا پی ٹی آئی کی روایت رہی ہے۔ 2021ء کو عمران نیازی نے ترقی کا سال کہا تھا لیکن یہ بھی تباہی کا سال ثابت ہوا۔ موجودہ حکومت قوم کے لئے سبق ہے کہ یہ تجربہ انہیں کتنا مہنگا پڑا ہے۔
خبر کا کوڈ : 971307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش