0
Saturday 1 Jan 2022 10:59

کراچی میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد اومیکرون کا شکار ہوگئے

کراچی میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد اومیکرون کا شکار ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد میں اومیکرون کی تصدیق کے بعد متاثرہ علاقے گلشن اقبال بلاک سیون میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا، جو چودہ جنوری تک نافذ رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک سیون میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد میں اومیکرون کی تصدیق کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسمارٹ اور مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سخت پابندیاں نافذ کر دی گئیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں بیکری اور میڈیکل اسٹور کے علاوہ تمام معمول کی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ گلشن اقبال بلاک سیون میں ڈبل سواری پر بھی پابند ہوگی۔ انتظامیہ کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن چودہ جنوری تک نافذ رہے گا اور شہر میں اومیکرون کے ممکنہ کیسز کو کنٹرول کرنے کے محکمہ صحت کی سخت ہدایت پر ضلعی انتظامیہ فعال ہے۔

اس سے قبل کراچی ضلع شرقی میں گلشن اقبال بلاک 7 میں رہائش پذیر ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کی تصدیق ہوئی تھی، متاثرین میں 8 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ افراد کی عمریں 26 سے 77 برس کے درمیان ہیں، جبکہ کراچی میں اب تک اومیکرون کے 44 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام نے گیارہ افراد میں اومیکرون کی تصدیق کے بعد ان کے دیگر اہل خانہ اور ان سے رابطے میں آنے والوں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ صحت کی ٹیم متعلقہ افراد کے گھر پہنچی، اور اہل خانہ اور رابطے میں آنے والے تمام افراد کا ڈیٹا لے لیا۔
خبر کا کوڈ : 971459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش