0
Wednesday 5 Jan 2022 15:39

ہنگو، آئی ایس او کے زیراہتمام بچوں کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ہنگو، آئی ایس او کے زیراہتمام بچوں کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام ضلع ہنگو کے علاقہ بابر میلہ یونٹ میں بچوں کیلئے ’’نماز اور والدین کی نافرمانی‘‘ کے عنوان سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ ضمیرالحسن اور علامہ ساجد حسین نے بچوں کو ارکان نماز اور والدین کی نافرمانی کے حوالے سے درس دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نماز دین اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ہے، مسلمان کیلئے نماز کی بے پناہ تاکید کی گئی ہے، اس کے علاوہ والدین کی فرما برداری میں ہے ہر بچے کی نجات ہے۔ ورکشاپ میں کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی اور علمائے کرام کے دروس سے فیضیاب ہوئے۔ 
خبر کا کوڈ : 972144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش