0
Wednesday 5 Jan 2022 21:12

ایران ایئر کی کراچی اور مشہد کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز

ایران ایئر کی کراچی اور مشہد کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی شہر کراچی اور ایرانی شہر مشہد مقدس کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز ہوگیا، ایران ایئر کی پاکستان کی ماہانہ پروازوں کی تعداد 12 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ایران ایئر کی مشہد مقدس سے آنے والی پرواز آج بروز بدھ 3 بجکر 20 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔ کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان، پاکستان میں ایران ایئر آفس کے سربراہ اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کی موجودگی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان میں ایران ایئر کی نئی پرواز کے استقبال کیلئے کیک بھی کاٹا گیا۔ ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے پاکستان کیلئے ماہانہ پروازوں کی تعداد میں اضافے کیلئے ایران ایئر کی کوششوں کی تعریف کی اور ہوا بازی، سیاحت کی صنعت اور عوام کے درمیان رابطوں کے شعبے میں دو طرفہ تعاون میں اضافے پر اعتماد کا اظہار کیا۔

ایران ایئر کی ایئربس 320 شام 4 بجکر 23 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ سے مقدس شہر مشہد کیلئے روانہ ہوئی، جہاز میں 138 مسافر سوار تھے۔ ایران ایئر پاکستان کے دفتر کے سربراہ محمد پارسا نژاد نے کہا کہ مشہد سے کراچی کیلئے براہ راست 4 پروازوں کے ساتھ ایران سے پاکستان کیلئے ایران ایئر کی ماہانہ پروازوں کی تعداد 12 پروازیں ہوگئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران ایئر کی مشہد سے لاہور کیلئے چار پروازیں، تہران سے کراچی کیلئے چار پروازیں اور مشہد سے کراچی کیلئے چار پروازیں ہوں گی۔ یکم جنوری کو ایران ایئر کی پہلی مسافر پرواز پاکستان کے ثقافتی مرکز لاہور میں اتری۔
خبر کا کوڈ : 972198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش