0
Sunday 9 Jan 2022 12:10
گلی قریشانوالی میں خونریزی کرنیوالا قاتل بری

ڈی آئی خان، عدالت نے ایک اور قاتل کو رہائی کا پروانہ جاری کر دیا

ملزم سہیل کی فائرنگ سے صفدر شہید، مسجود شاہ اور 2 اہلکار زخمی ہوئے تھے
ڈی آئی خان، عدالت نے ایک اور قاتل کو رہائی کا پروانہ جاری کر دیا
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی عدالت سے ایک اور سفاک قاتل کو رہائی کا پروانہ مل گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ڈیرہ محمد جمیل نے شہید صفدر عباس کے قاتل اور سید مسجود شاہ کو زخمی کرنے والے سہیل گنڈہ پور کو شک کی بناء پر رہائی کا پروانہ جاری کر دیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ سٹی کی حدود محلہ قریشیانوالہ میں سٹی پولیس کی منشیات فروش کی گرفتاری کے دوران پولیس پارٹی پر کی گئی فائرنگ سے موقع پر موجود سید صفدر عباس شاہ موقع پر شہید، سید مسجود شاہ سمیت دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ حملہ آور سہیل گنڈہ پور عادی منشیات فروش تھا، پولیس کے دو اہلکاروں نے اس کا تعاقب کیا تھا۔ گلی قریشانوالی میں پولیس اور سہیل گنڈہ پور کی مڈبھیڑ ہوئی، جس میں سہیل گنڈہ پور نے دونوں پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا تھا۔

موقع پہ موجود سید صفدر ہاشمی اور سید مسجود نے اس کو قابو کیا۔ سہیل گنڈہ پور نے ان دونوں پر بھی فائرنگ کی تھی۔ جس کے نتیجے میں صفدر ہاشمی شہید جبکہ مسجود شاہ زخمی ہوگئے۔ ملزم کو موقع سے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا اور آلہ قتل بھی برآمد کیا گیا تھا۔ سہیل گنڈہ پور کے خلاف موقع کے زخمی سید مسجود شاہ ولد حسنین شاہ سکنہ محلہ قریشیانوالہ سمیت دو پولیس اہلکار کانسٹیبل مجیب الرحمن مروت ولد عبدالرحمن سکنہ حسہ کچی پائند خان اور کانسٹیبل محمد ایوب بلوچ ولد عبدالغفور سکنہ بستی ڈیوالہ گواہ بھی تھے۔ تاہم اس شفاف کیس میں بھی عدالت کو ملزم سہیل گنڈہ پور کے خلاف کوئی ثبوت نہ ملا اور شک کی بناء پر اسے بری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
خبر کا کوڈ : 972679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش