0
Tuesday 11 Jan 2022 22:11

اسرائیلی فوج نے سرکاری گاڑیوں میں کباڑ جمع کرنے کیبعد محاذ پر سونے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا

اسرائیلی فوج نے سرکاری گاڑیوں میں کباڑ جمع کرنے کیبعد محاذ پر سونے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا
اسلام ٹائمز۔ لبنانی سرحد کے ساتھ ساتھ تعینات غاصب صیہونی رژیم کے کوڑ کباڑ چنتے فوجیوں کے ویڈیو کلپ کے بعد اب اسرائیلی فوجیوں کی نہ ختم ہونے والی نیند عرب میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہی جبکہ اس حوالے سے لبنانی ٹی وی چینل المنار اور ریڈیو النور نے متعدد سوتے صیہونی فوجیوں کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ المنار کے رپورٹر کی جانب سے یہ ویڈیو کلپ شیئر کئے جانے کے بعد کہ جس میں سرحد کی حفاظت پر مامور ایک اسرائیلی فوجی اپنے افسر کی لاتیں کھا کر بھی بمشکل ہی جاگ پاتا ہے، گویا سوشل میڈیا پر سوتے صیہونی فوجیوں کی تصاویر شیئر کرنے کا مقابلہ چل پڑا جبکہ اس ویڈیو کے نیچے ایک یوزر نے مزاحیہ انداز میں لکھا: "جاگو جاگو یسرائیل! حزب اللہ والے ہمیں دیکھ رہے ہیں!"


سوشل میڈیا یوزر کی دلچسپی دیکھتے ہوئے المنار کے خبرنگار نے سوتے صیہونی فوجیوں کی متعدد دوسری تصاویر بھی شیئر کیں اور ساتھ میں لکھا کہ یہ کوئی آج کا ماجرا نہیں بلکہ ہر روز کا وطیرہ ہے کہ غاصب صیہونی فوجی سرحد پر ڈیوٹی دیتے ہوئے جگہ جگہ گھوڑے بیچ کر سو جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حزب اللہ کے مزاحمتکار اس صورتحال کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے غاصب اسرائیلی فوجیوں کے چھوٹے و درمیانے درجے کے اسلحے سمیت ان کی اہم دستاویزات بھی ضبط کر لیتے ہیں جبکہ اس قسم کے واقعات کے جواب میں صیہونی حکام کا کہنا یہی ہوتا ہے کہ حزب اللہ لبنان جنات سے کام لیتی ہے۔



خبر کا کوڈ : 973076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش