0
Wednesday 12 Jan 2022 22:06

انجمن ہلال احمر کی جانب سے روندو کے زلزلہ متاثرین میں شیلٹر پیکج تقسیم

انجمن ہلال احمر کی جانب سے روندو کے زلزلہ متاثرین میں شیلٹر پیکج تقسیم
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت پر انجمن ہلال احمر کی جانب سے زلزلہ سے متاثرہ تحصیل روندو کے متاثرین میں شیلٹر پیکیج تقسیم کیا گیا۔ ابتدئی مرحلے میں سو گھرانوں کے متاثرین شیلٹر پیکیج سے مستفید ہوئے۔ گورنر کی خصوصی ہدایت پر چیئرمین انجمن ہلال احمر گلگت بلتستان بریگیڈیئر (ر) سلیم محمود نے فوری طور پر حالیہ زلزلہ سے متاثرہ تحصیل روندو کے مختلف گاؤں جن میں گنجی، تلو بروق، یلبو، سلبو، سبسر و دیگر علاقوں کے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیے۔ ابتدائی مرحلے میں 50 مکمل منہدم شدہ گھروں کے متاثرین میں شیلٹر پیکیج جس میں فی گھرانہ 14 سی جی آئی شیٹس، ایک ٹول کٹ، ایک کیچن سیٹ، انگیٹھیاں، سولر لیمپ، 6 عدد کمبل و دیگر سامان تقسیم کیا گیا۔ دوسری جانب معمولی نقصان والے 50 گھرانوں کیلئے نان فوڈ آئٹمز بھی تقسیم کیے گئے۔ اس سے قبل گنجی اور تلو بروق کے زلزلہ متاثرین کیلئے پہلی کھیپ میں شیلٹر پیکیج و دیگر امدادی سامان تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 973272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش