0
Friday 14 Jan 2022 15:51

عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے پی ٹی آئی کو ختم کر دینگے، شہباز شریف

عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے پی ٹی آئی کو ختم کر دینگے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام پی ٹی آئی کو ان کی زندگیاں مشکل بنانے پر معاف نہیں کرے گی، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے انہیں دفن کر دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ روز ملک کی پارلیمانی تاریخ کا ایک سیاہ دن تھا، عوام پر مسلسل مہنگائی کے بعد ایک اور بم گرا دیا گیا۔

دوسری جانب ان کے بیٹے اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سر پکڑ کر بیٹھے ہیں کہ اس نااہلی، نالائقی کا کیا بندوبست کیا جائے، اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا، 2 روز قبل عمران نیازی نے کہا کہ مہنگائی ہے تو حکومت کیا کرے، عمران نیازی کی بے حسی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی، عمران نیازی سے عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے 2 لفظ نہیں بولے جاتے۔
خبر کا کوڈ : 973533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش