0
Friday 14 Jan 2022 21:36

سانحہ مری کی انتظامی نہیں عدالتی تحقیقات ہونی چاہیں، قاضی شفیق

سانحہ مری کی انتظامی نہیں عدالتی تحقیقات ہونی چاہیں، قاضی شفیق
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے این ڈی ایم اے کو سانحہ مری کا ذمہ دار قرار دیا ہے، اس سانحہ کی انتظامی نہیں عدالتی انکوائری ہونی چاہیے اور ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے روح فرسا سانحات سے بچا جا سکے۔خراب موسم کے خطرات سے بروقت آگاہی دینا حکومتی اداروں کی ذمہ داری تھی۔ مری میں پیش آنیوالے دلخراش واقعات اور بدانتظامی کی وجہ سے پاکستان کا سیاحتی تشخص مجروح ہوا۔

انہوں نے کہا کہ برفباری میں پھنسے سیاح اپنے عزیز و اقارب سے فون کالز، وٹس ایپ اور فیس بک پر مدد کی اپیل کرتے رہے کہ کسی بھی طرح حکومت تک ہمارا پیغام پہنچایا جائے اور ہماری مدد کی جائے لیکن صد افسوس حکومتی مشینری تب حرکت میں آئی جب ننھے معصوم بچے اور مرد و خواتین جان کی بازی ہار چکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کا ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا ضروری تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ مری میں افواج پاکستان کا کردار قابل تحسین تھا، دکھی انسانیت کی مدد کے ہر موقع پر افواج پاکستان کے جوان مدد کو پہنچتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 973577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش