0
Tuesday 18 Jan 2022 00:40

یمن میں اہم کمانڈرز سمیت امارات کے حمایت یافتہ 90 دہشت گرد ہلاک

یمن میں اہم کمانڈرز سمیت امارات کے حمایت یافتہ 90 دہشت گرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق یمن آرمی اور انصاراللہ فورسز نے یمن کے صوبہ شبوہ میں متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف بڑی فوجی کاروائی کی ہے جس کے نتیجے میں ان کے کئی اہم کمانڈرز سمیت 90 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان دہشت گرد عناصر کا تعلق "العمالقہ" گروہ سے تھا۔ فوجی ذرائع کے بقول یمن آرمی اور انصاراللہ فورسز نے بیجان اور عسیلان کے علاقوں میں دہشت گرد عناصر کے ٹھکانوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں یہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ موصولہ رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں۔ ان ہلاک ہونے والے اہم کمانڈرز میں کرنل علی ہادی الحریری، ڈویژن 3 کی ایک یونٹ کا کمانڈر کرنل ممدوح الاہدل، محمد احمد الیافعی، علی القفیلی الابینی، عبدالفتاح السعدی، احمد قاید الجلیدی، احمد ناصر مبروک، حسین یحیی اللحجی، زکی عبدالواسع الصبیحی اور ساری علی اللحجی شامل ہیں۔
 
یمن کی مسلح افواج نے آج صوبہ شبوہ کے عتق ایئرپورٹ کو بھی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس میں متحدہ عرب امرات کا ایک سی 130 فوجی لاجسٹک طیارہ بھی نشانہ بننے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ فوجی ذرائع نے مزید بتایا کہ یمن میں متحدہ عرب امارات کی فورسز کی مرکزی کمان عتق ایئرپورٹ پر اس حملے کے نتیجے میں شدید سراسیمہ اور پریشان ہے اور سابق صدر منصور ہادی کے میئر سے صوبہ شبوہ کی سکیورٹی اپنے ہاتھ میں دینے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ گذشتہ ہفتے بھی یمن کے صوبہ شبوہ میں متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی ایک چھاونی میں ایک بہت بڑا دھماکہ ہوا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ اس دھماکے کی وجہ میزائل حملہ تھا۔ یاد رہے متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر نے یمن کے صوبہ شبوہ کا کنٹرول سنبھال رکھا ہے اور وہ اس صوبے سے الاصلاح پارٹی سے وابستہ عناصر کو باہر نکالنے میں مصروف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 974151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش