0
Tuesday 18 Jan 2022 03:30

پیپلز پارٹی کا 27 فروری سے شروع ہونیوالا لانگ مارچ کامیاب ہوگا، قائم علی شاہ

پیپلز پارٹی کا 27 فروری سے شروع ہونیوالا لانگ مارچ کامیاب ہوگا، قائم علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا 27 فروری سے شروع ہونے والا لانگ مارچ کامیاب ہوگا۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں سید قائم علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی 27 فروری کو کراچی سے پنجاب تک لانگ مارچ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر پریشانی کا سبب وفاقی حکومت ہے، پی پی کا لانگ مارچ کامیاب ہوگا اور رزلٹ ملے گا۔ صحافی نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سے سوال کیا کہ کیا وفاقی حکومت کے خلاف پی پی اور پی ڈی ایم ایک پیج پر آسکتے ہیں؟ اس کے جواب میں قائم علی شاہ نے کہا کہ سیاست میں کچھ بھی حتمی نہیں ہوتا۔
خبر کا کوڈ : 974178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش