0
Tuesday 18 Jan 2022 10:58

حضرت فاطمه زہرا(ع) کی زندگی كا ہر پہلو الٰہی اقدار سے عبارت تها، زہرا نقوی

حضرت فاطمه زہرا(ع) کی زندگی كا ہر پہلو الٰہی اقدار سے عبارت تها، زہرا نقوی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات لاہور کی جانب سے  منعقدہ اجلاس عمومی میں مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات کی رکن مرکزی نظارت سیدہ زہرا نقوی نے شرکت کی اور تنظیمی خواہران سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں سیدہ دوعالم بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی ذات بابرکت کو خواتین کیلئے رول ماڈل قرار دیتے ہوے سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ خداوند عالم نے عورت کی شخصيت كو انسانی معاشره ميں مزید اجاگر كرنے كیلئے اپنے حبيب كو ايک ايسی بيٹی عطا کی، جس كیساتھ رسول اكرم كا رہن سہن اور سيده كونين كی عملی زندگی ديكھ كر اسلامی اور انسانی معاشره ان سے درس لے اور ان كو اپنی زندگی كیلئے نمونہ عمل قرار دے۔

ان کا کہنا تھا حضرت فاطمه زہرا (ع) کی زندگی كا ہر پہلو الٰہی اقدار سے عبارت تها اور اسلامی تعليمات كا ایک مجسمہ جناب زہرا (ع) کی شكل ميں خداوند متعال نے عطا کیا، جو علم و دانش، حجاب و عفت، ازدواج اور شوہر كے انتخاب، فن شوہر داری اور اولاد کی تربيت، گهريلو اقتصاد کی مدد، اسلام كیلئے عورتوں كا سياسی اور اجتماعی ميدان ميں آج كی خواتين كیلئے ایک مكمل نمونہ عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج معاشرے میں شعور بصیرت اور بیداری لانے کیلئے جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کہ مبارزاتی اور جہادی پہلوؤں کو زیادہ اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگ اپنی دینی ذمہ داریوں سے لاتعلق نہ رہیں۔
خبر کا کوڈ : 974206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش