0
Wednesday 19 Jan 2022 22:56

یمن کیجانب سے اماراتی حمایت یافتہ داعشی جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر جوابی میزائل حملہ

یمن کیجانب سے اماراتی حمایت یافتہ داعشی جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر جوابی میزائل حملہ
اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع کی جانب سے آج شام کے وقت جاری ہونے والے ایک بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے جنوبی یمن میں قابض اماراتی حمایت یافتہ داعشی جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا ہے جس میں دسیوں جارح جنگجو ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام جنرل یحیی سریع نے لکھا کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے جنوبی یمن کے 2 مقامات حریب و عین میں دشمن کو حاصل بھاری ہوائی پشت پناہی کے باوجود اماراتی حمایت یافتہ داعشی جنگجوؤں کی پیشقدمی روک دی ہے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اماراتی حمایت یافتہ جنگجوؤں کی پیشقدمی مکمل طور پر رک گئی ہے، لکھا کہ یمنی فورسز کی جوابی کارروائی سے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے جبکہ دشمن کے ہلاک ہونے والےدسیوں جنگجوؤں کے علاوہ کم از کم 50 جنگجو زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ ان کی دسیوں بکتر بند گاڑیاں اور بھاری توپیں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا کہ یمنی مسلح افواج نے ان نکات پر موجود دشمن کی تمام فورسز کو صرف 2 ہی بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ ڈھیر کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 974539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش