0
Saturday 22 Jan 2022 20:34

بیلہ، ٹھیکیدار سرکاری کام ادھورا چھوڑ کر فرار

بیلہ، ٹھیکیدار سرکاری کام ادھورا چھوڑ کر فرار
اسلام ٹائمز۔ سٹی بائی پاس سڑک کی پل کا تعمیراتی کام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدار فرار ہوگیا۔ بیلہ میں پریس کلب میں عوامی حلقوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ پل کی تعمیر کا کام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدار کا غائب ہوجانا تشویش ناک امر ہے۔ پل کی تعمیر مکمل نہ ہونے سبب عوام الناس کو آمدورفت میں شدید دشواریاں اور مشکلات درپیش ہیں۔ متعلقہ محکمے کے ذمہ دار آفیسرز کو عوامی مشکلات کا ذرا بھر احساس نہیں ہے۔ جو قابل مذمت ہے۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمد بگٹی اور متعلقہ محکمہ کے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بیلا سٹی بائی پاس سڑک کے پل کا تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کرکے عوامی مشکلات کا ازالہ یقینی بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 975067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش