0
Wednesday 14 Sep 2011 20:13

عالم اسلام کے خلاف امریکی عزائم سنگین ہیں، مولانا سمیع الحق

عالم اسلام کے خلاف امریکی عزائم سنگین ہیں، مولانا سمیع الحق
لاہور:اسلام ٹائمز۔ دارالعلوم حقانیہ کے نئے تعلیمی سال کے افتتاح کے موقع پر علماء اور طلباء کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دارالعلوم حقانیہ کے مہتمم مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ زلزلہ اور سیلاب عذاب اور آزمائش ہیں اور یہ حکمرانوں کی عالم کفر اور باالخصوص امریکہ کے ساتھ دوستی اور اجتماعی بغاوت کا نتیجہ ہے، پوری قوم کو اٹھ کر حکومت کو عالمی دہشت گرد امریکہ اور اس کے ظالم دوستوں کا ساتھ دینے سے روکنا چاہیے جبکہ آئے دن ڈرون حملوں سے درجنوں بے گناہ انسانوں کا قتل عام جاری ہے اور حکمران اس میں شریک ہیں، ایسے حالات میں ملک کا تباہی کا شکار ہونا شامت اعمال ہی کا نتیجہ ہے۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ روس کے خلاف افغانستان کے کامیاب جہاد اور دنیا بھر میں مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کے بعد دینی مدارس کے علماء اور طلباء امریکہ اور تمام سامراجی قوتوں کا ٹارگٹ بن چکے ہیں اور وہ دہشت گردی اور بنیاد پرستی کی آڑ میں انہیں ختم کرنا چاہتے ہیں، علماء اور طلباء کو ان چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے صف بندی کرنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل اسلامی اور دینی قوتوں کا ہے اس کیلئے علمی اور نظریاتی لحاظ سے پوری تیاری کرنی چاہئے، اسلام ہمیں جدید علوم اور عصر حاضر کے سائنس اور ٹیکنالوجی سے نہیں روکتا بلکہ علم کے میدان میں ان سارے علوم کے اسلحہ سے لیس ہونے کی تائیدکرتا ہے، اسی طرح اسلام کے نگاہ میں اسلامی حکومتوں کو عصری جوہری اور ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح ہونا فرض عین ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس دینیہ کا نصاب ہر لحاظ سے جامع ہے مدارس کے بجائے عصری اداروں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ علم جہالت اور دہشت گردی کو ختم کرتا ہے۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ اسلامی تعلیم کے مراکز دینی مدارس کی حفاظت کا ذمہ اللہ تعالیٰ نے لیا ہے، دشمنان اسلام اپنے حواریوں سمیت مل کر بھی اسے ختم نہیں کر سکتے ہیں علماء اور مدارس سے وابستہ طبقوں کو مایوسی خوف اور پریشانی کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔
مولانا سمیع الحق نے طلبہ کو تعلیمی ذمہ داریوں کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ بمباری اور جنگ کے نتائج سے مایوس ہو کر یورپ اور امریکہ کو بالاخر اسلام کی حقانیت کے سامنے گھٹنے ٹیک کر اسلام کی تعلیمات کے دین فطرت ہونے اور اس کے احکام و فرامین کی صداقت منوانے کے لئے علم کے ہتھیار سے اپنے آپ کو لیس کرنا ہے تاکہ وہ دنیا کو دلیل اور برہان سے تعلیمات اسلام پر قائل کرا سکیں۔
خبر کا کوڈ : 98741
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش