0
Wednesday 18 May 2022 22:58

بیرونی ایجنڈے کی بجائے قومی مفاد کیلئے فوری و مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی

بیرونی ایجنڈے کی بجائے قومی مفاد کیلئے فوری و مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ سودی بنکاری و سودی معیشت اور آئی ایم ایف سے نجات حاصل کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، نئی اتحادی حکومت کے ایک ماہ کے دوران امریکی ڈالر کی اونچی اڑان 15 روپے تک اضافہ اور روپے کی بے قدری تشویشناک صورتحال کی نشاندہی کرتی ہے، بیرونی ایجنڈے کی بجائے امریکی ڈالر کی اڑان کو رکنے، قومی مفاد اور روپے کے استحکام کیلئے فوری و مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ اپنے ایک بیان میں محمد حسین محنتی نے کہا کہ ڈالر کا عروج اور روپے کے زوال کے اثرات پوری معیشت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول، گیس، بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے پہلے ہی ملک میں غربت و افلاس اور سبزی گوشت پھلوں سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ حکمرانوں اور محب وطن قیادت نے سر جوڑ کر سنجیدہ اقدامات کے ذریعے روپے کا زوال اور ڈالر کی اڑان کو نہ روکا تو مہنگائی کا نیا طوفان اور ملک کا ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں اور سود کی معیشت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکر کھڑا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ملک کا زیادہ پیسہ سود کی ادائیگی میں جائے گا اور ترقی صحت اور عوام پر لگانے کیلئے کچھ نہیں بچے گا، حکومت مزید قرضے کی طرف جائے گی اور ملک مزید قرض کی دلدل میں پھنستا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 994922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش