0
Wednesday 25 May 2022 10:35

لاہور کے 35 تھانوں میں اینٹی رائٹ کا سامان تقسیم

لاہور کے 35 تھانوں میں اینٹی رائٹ کا سامان تقسیم
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس کے 35 تھانوں میں اینٹی رائٹ کا سامان تقسیم کر دیا گیا۔ اینٹی رائٹ فورس کی نفری بھی تھانوں کیساتھ اٹیچ کر دی گئی۔ شہر میں ہائی الرٹ ہے اور لاہور پولیس کے ماہر افسران کو پاکستان تحریک انصاف کی لیڈر شپ کی گرفتاریوں کا ٹاسک بھی سونپ دیا گیا ہے۔ لاہور پولیس کی جانب سے اینٹی رائٹ فورس کو آنسو گیس اور اینٹی رائٹ کٹس کیساتھ لیس کرکے بھجوایا گیا ہے۔ پولیس کے جوانوں کو حفاظتی شیلڈز، ہیلمٹ اور لاٹھیاں بھی تقسیم کردی گئی ہیں۔ پولیس حکام کی جانب سے فورس کو واضع پیغام دیا گیا کہ کسی جگہ بھی مظاہرین کو اکٹھا نہ ہونے دیا جائے۔

لالک جان چوک، لبرٹی چوک، شاہدرہ سمیت دیگر علاقوں میں نفری کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس جوان سادہ کپڑوں میں بھی سڑکوں پر تعینات کر دیئے گئے  ہیں۔ لاہور پولیس کی قیدیوں والی دس گاڑیاں بھی سڑکوں پر تعینات کر دی گئی ہیں اور ہدایات دی گئی ہیں کہ گرفتاریوں کے فوری بعد مظاہرین کو جیل میں منتقل کیا جائے۔ دوسری جانب پولیس کے سینیئر انسپکٹرز اور قابل ایس ایچ اوز کو مرکزی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا ٹاسک بھی دے دیا گیا ہے۔ پولیس نے رات گئے آپریشن جاری رکھا اور متعدد رہنماوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چودھری اور میاں محمودالرشید کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں کو ایک ماہ کیلئے نظربند کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 995953
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش