0
Thursday 26 May 2022 00:43

پی ٹی آئی کے 20 ڈی سیٹ ارکان اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

پی ٹی آئی کے 20 ڈی سیٹ ارکان اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 20 ڈی سیٹ ارکان اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے تحت ان 20 حلقوں میں پولنگ 17 جولائی کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی 4 سے 7 جون تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 جون کو ہوگی، جب کہ الیکشن کمیشن پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشان 24 جون کو جاری کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے جن حلقوں میں انتخابات کا شیڈول جاری کیا ہے ان میں پی پی 7 راولپنڈی، پی پی 83 خوشاب، پی پی 90 بھکر، پی پی 97 فیصل آباد، پی پی 125 اور 127 جھنگ، پی پی 140 شیخوپورہ، پی پی 202 ساہیوال، پی پی 217 ملتان، پی پی 224 اور 228 لودھراں، پی پی 237 بہاول نگر، پی پی 272 اور 273 مظفرگڑھ، پی پی 282 لیہ، پی پی 288 ڈی جی خان شامل ہیں، جب کہ الیکشن کمیشن نے لاہور کے چار صوبائی اسمبلی کے حلقوں کا بھی انتخابی شیڈول جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے منحرف ہونے والے پنجاب اسمبلی کے 25 ارکان کے خلاف اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجا گیا تھا اور الیکشن کمیشن نے ریفرنس منظور کرتے ہوئے ان اراکین کو اسمبلی کی نشستوں سے برطرف کردیا تھا، پی ٹی آئی منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے پر پنجاب اسمبلی کی 20 نشستیں خالی ہوئی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 996079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش