0
Monday 17 Aug 2009 13:24

برطانوی فوج افغانستان میں رہے گی،گورڈن براوٴن

برطانوی فوج افغانستان میں رہے گی،گورڈن براوٴن
لندن:برطانوی وزیر اعظم گورڈن براوٴن نے کہا ہے کہ ان کی فوج وعدے کے مطابق افغانستان میں ہی رہے گی۔وزیراعظم ہاوٴس سے جاری کردہ ایک بیان میں برطانوی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کا ملک افغانستان کو ایک محفوظ اور مستحکم ملک بنانے کے وعدے پر قائم ہے۔ افغانستان میں دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے ہی برطانیہ اور دنیا کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔ یہی برطانیہ کا وعدہ ہے اور اس وعدے کے مطابق برطانوی فوج افغانستان میں ہی رہے گی۔ اس سے پہلے برطانوی رائل رجمنٹ کے تین اہلکار ضلع سنگین میں ایک دھماکے کا شکار ہو گئے جس کے بعد امریکی قبضے کے بعد سے افغانستان میں مرنے والے برطانوی فوجیوں کی تعداد دو سو چار ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم براوٴن پر افغانستان میں ملکی پالیسیوں کے حوالے سے خاصا دباوٴ ہے تاہم انہوں نے ہر قسم کا دباوٴ مسترد کرتے ہوئے عالمی معاہدے کی پاسداری کا عزم دہرایا ہے۔

خبر کا کوڈ : 9962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش