0
Friday 9 Jun 2023 23:20

کوئٹہ میں وکیل کے قتل کا عمران خان پر الزام اور وکلا رہنماوں کا ردعمل

متعلقہ فائیلیںسابق وزیراعظم عمران خان پر ایک اور قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا، کوئٹہ میں قتل ہونیوالے ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ عمران خان کیخلاف درج کرایا گیا ہے۔ اس سے پہلے عمران خان پر ضل شاہ کے قتل کا مقدمہ بھی درج کرایا گیا ہے، وکلا برادری نے اس قتل کے الزام کو مذاق اور انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔ سینیئر وکیل رہنماء ایڈووکیٹ چودھری سعید نے کہا کہ جان بوجھ کر ایک قتل کو سابق وزیراعظم عمران خان پر ڈال کر بھٹو کی تاریخ کو دہرایا جا رہا ہے، یہ صرف اور صرف سیاسی انتقام ہے، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں، خاتون رہنماء نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے دنیا بھر میں پاکستان کا مذاق بن رہا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1062855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش