0
Sunday 31 Mar 2024 19:34

چیئرمین مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ ناصر عباس کی پریس کانفرنس

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے فاتح خیبر امیرالمؤمنین حضرت امام علی علیہ السلام کی شہادت کے پر غم موقع پر تمام عالم اسلام, سوگواران و عزاداروں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انیس، بیس، اکیس رمضان کے ایام شہادت امام علی (ع) سے منسوب ہیں، حضرت امام علی علیہ السلام کی سیرت طیبہ ہمارے لیے نمونہ حیات ہے، آپ علیہ السلام جان رسولﷺ ہیں، علم کو کمال اور شجاعت کو کمال کے ساتھ دیکھنا ہے تو حضرت امام علی علیہ السلام کو دیکھیں، جنہوں نے اپنی بابرکت و باعظمت زندگی کو دو مقدس عبادت گاہوں کعبہ اور محراب کوفہ کے درمیان بسر کیا۔ ایک سوال کے جواب میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا ہے تھا کہ امریکا بھارت کو اس خطے کا اسرائیل بنانا چاہتا ہے، حالیہ دہشتگردی کے واقعات کا مقصد بھارت کے ہمسائیوں کو کمزور کرنا ہے، تاکہ وہ خطے کا چودھری بن سکے۔ ایران، چین، افغانستان اور دیگر ممالک کو اتحاد قائم کرنا چاہیئے کہ اس دہشتگردی کا مل کر مقابلہ کیا جاسکے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
 
خبر کا کوڈ : 1126081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش