0
Sunday 3 Jan 2021 23:16

مچھ میں شہید ہونیوالے شیعہ ہزارہ کان کنوں کی میتوں کیساتھ احتجاج

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے مچھ میں کان کنوں کے قتل کے واقعے کے خلاف کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر ہزارہ برادری کا احتجاج جاری ہے۔ کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر دوپہر سے ہزارہ برادری نے دھرنا دے رکھا ہے۔ رہنماء مجلس وحدت مسلمین آغا محمد رضا کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت قاتلوں کو فوری گرفتار کرے یا مستعفی ہو جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم خود کوئٹہ آئیں، غم زدہ خاندانوں کی دل جوئی کریں۔ دوسری جانب مچھ واقعے میں جاں بحق کان کنوں کی میتیں ہزارہ ٹاؤن میں امام بارگاہ ولی عصر پہنچا دی گئیں ہیں، جہاں لواحقین سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود ہے۔ خیال رہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں کوئلہ فیلڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 11 کان کن جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 907849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش