0
Friday 22 Mar 2024 22:49

کابل و قندھار میں دہشتگردانہ حملوں کی ایران کیجانب سے شدید مذمت

کابل و قندھار میں دہشتگردانہ حملوں کی ایران کیجانب سے شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے افغانستان میں ہونے والی حالیہ دہشتگردانہ کارروائیوں، کہ جن میں متعدد افغان شہری جانبحق و زخمی ہوئے ہیں، کی شدید مذمت کی ہے۔ 

ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق آج جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں ناصر کنعانی نے افغانستان کے شہر کابل و قندھار میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغان عوام و حکومت کو تعزیت پیش کی اور جانبحق ہونے والوں کی مغرفت، بازماندگان کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کے لئے جلد صحتیابی کی دعا مانگی۔
خبر کا کوڈ : 1124252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش