0
Saturday 23 Mar 2024 23:20

افغانستان کی زیادہ تردرآمدات و برآمدات ایران کے ذریعے

افغانستان کی زیادہ تردرآمدات و برآمدات ایران کے ذریعے
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کی طالبان انتظامیہ کی وزارت صنعت و تجارت نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کی بیشترین درآمدات و برآمدات کا عمل، جنوب مشرقی ایران کی چابہار بندر گاہ کے ذریعے انجام پا رہا ہے۔ افغانستان کی طالبان انتظامیہ کی وزارت صنعت و تجارت کے حکام نے تاکید کی ہے کہ کابل کی توجہ اقتصاد و معیشت پر مرکوز ہے اور افغانستان نے مختلف ملکوں کے ساتھ تجارتی تعلقات برقرار کئے ہیں۔ اس سے قبل افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے ایک وفد نے اسی سلسلے میں ایران کا دورہ اور تجارتی و اقتصادی تعاون نیز ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے آزاد تجارتی علاقے چابہار بندر گاہ میں نمائندہ دفتر کھولے جانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ : 1124481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش