0
Tuesday 26 Mar 2024 21:36

نامناسب ''امریکی امداد'' مزید 7 فلسطینی شہریوں کو لے ڈوبی

نامناسب
اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے غزہ کی پٹی میں ہوا سے پھینکی جانے والی نامناسب امداد مزید فلسطینی شہریوں کی جان لینے کا باعث بنی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق، عالمی اداروں کی اس تنبیہ کے باوجود کہ غزہ میں ہوا سے پھینکی جانے والی نامناسب امریکی امداد وہاں بڑے پیمانے پر ہرج و مرج کا باعث بنتی ہے، امریکی ہوائی جہاز نے غزہ میں آج ایک مرتبہ پھر دسیوں امدادی پیکٹ پھینکے جن میں سے اکثر غزہ کے شمال میں واقع سمندر کے اندر جاگرے جنہیں حاصل کرنے کے لئے کئی ماہ سے قحط و غذائی قلت کا شکار متعدد فلسطینی شہری پانی میں کود پڑے۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران 7 بھوکے فلسطینی شہری پانی میں ڈوب کر جانبحق ہو گئے ہیں درحالیکہ فلسطینی ماہی گیروں سے متعلق سینکڑوں کشتیاں غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے از قبل ہی تباہ کی جا چکی ہیں!

ادھر فلسطینی وزارت صحت نے بھی اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگبندی سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری کے بعد بھی غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ کے نہتے عوام کے خلاف وحشتناک حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ غیرقانونی و سفاک صیہونی رژیم نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اپنے نئے جنگی جرائم میں مزید 80 سے زائد دیگر فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا ہے جس کے بعد انسانیت سوز اسرائیلی جنگی جرائم میں شہید ہونے والے عام فلسطینی شہریوں کی کل تعداد 32 ہزار 333 ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1125063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش