0
Wednesday 27 Mar 2024 01:17

ایران سے گیس خریدیں گے تو ہم پر 5 طرح کی پابندیاں لگ سکتیں ہیں، مصدق ملک

ایران سے گیس خریدیں گے تو ہم پر 5 طرح کی پابندیاں لگ سکتیں ہیں، مصدق ملک
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے ایران سے گیس خریداری کے معاملے موقف بیان کردیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں مصدق ملک اور رہنما پی ٹی آئی سردار لطیف کھوسہ نے گفتگو کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر ہم ایران سے گیس خریدیں گے تو ہم پر 5 طرح کی پابندیاں لگ سکتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے بات کی ہے کہ کوئی طریقہ ڈھونڈیں گے کہ ایران کی گیس لے پائیں اور پابندیاں بھی نہ لگیں۔ اس موقع پر سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایران گیس پائپ لائن ہمارے بارڈر تک لاچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ایران بین الاقوامی معاہدے کے تحت ہمارے اوپر جرمانہ بھی ڈال سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1125114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش