0
Tuesday 9 Apr 2024 20:04

عیدالفطر پر مظلوم فلسطینیوں اور کشمیری بھائیوں کیلئے خصوصی دعا کی جائے، علامہ صادق عابدی

عیدالفطر پر مظلوم فلسطینیوں اور کشمیری بھائیوں کیلئے خصوصی دعا کی جائے، علامہ صادق عابدی
اسلام ٹائمز۔ ممتاز شیعہ خطیب علامہ صادق عباس عابدی نے کہا کہ عیدالفطر پر مظلوم فلسطینیوں اور کشمیری بھائیوں کیلئے خصوصی دعا کی جائے جبکہ غریب، نادر مستحق اور ضرورت مند افراد کا خیال رکھا جائے، ساتھ ساتھ اپنے ہی لواحقین اور خاندان برادری کے افراد کو بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عید ہمیں امن و محبت، رواداری اور ایک دوسرے کے ساتھ حسن سلوک کا پیغام دیتی ہے لہذا ہمیں ہر وہ کام کرنا ہوگا جس سے خدا اور اس کا رسولؐ راضی ہو، ہم دیگر مسلمانوں کے ساتھ ہم آہنگی، یکجہتی اور حسن سلوک کا مظاہرہ کریں، یہی پیغام خدا اور رسولؐ ہے جبکہ آئمہ معصومینؑ نے بھی اسی تعلیم پر زور دیا کہ ہم خدا کے پسندیدہ بندے بننے کیلئے خلوص دل سے کام کریں۔
خبر کا کوڈ : 1127770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش