0
Wednesday 10 Apr 2024 03:13

امریکی سازش کے تحت امریکی غلاموں نے ملکی معیشیت تباہ کی، حلیم عادل شیخ

امریکی سازش کے تحت امریکی غلاموں نے ملکی معیشیت تباہ کی، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے پی ٹی آئی رہنماؤں جمال صدیقی، راجا اظہر، فہیم خان، آغا ارسلان، ارسلان خالد، محمد علی بلوچ و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ انصاف ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میڈیا اس وقت افسوسناک صورتحال سے گزر رہا ہے، میڈیا ورکر رپورٹرز بھی اس مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 9 اپریل کے دن رجیم چینج آپریشن کی وجہ سے پی ٹی آئی کی حکومت گرائی گئی، ایک امریکی سازش کے تحت امریکی غلاموں نے ملک کی معیشیت تباہ کی، جس کے نتیجے میں حقیقی آزادی کی ایک تحریک شروع ہوئی۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال تباہ ہوچکی ہے، کچے اور پکے کے ڈاکوؤں کی نورا کشتی ہے، سندھ حکومت میں بیٹھے اراکین ڈاکو ہیں جو کچے کے ڈاکوؤں کے سرپرست ہیں، کرپشن سسٹم دوبارہ بڑی تیزی سے آن ہوچکا ہے، اس کرپشن سسٹم کو روکنا ہوگا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت نے 1100 ارب سے زائد امن امان پر خرچ کئے، سندھ میں چوتھی بار مسلسل پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، عید کے روز پورے پاکستان میں عوام سے یکجہتی کیلئے باہر نکلیں گے، ہم انصاف ہاؤس پر جمع ہوں گے، ہفتہ کے روز ایک گرینڈ ریلی ہوگی، مینڈیٹ چوری کے خلاف بھی ریلی ہوگی، 28 اپریل کو باغ جناح میں جلسہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1127829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش