0
Wednesday 10 Apr 2024 15:08

ملتان، آئی ایس او کی جانب سے ''عید بنام فلسطین '' مہم جاری

ملتان، آئی ایس او کی جانب سے
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ''عید بنام فلسطین'' مہم کا سلسلہ جاری ہے، ملتان کی مختلف امام بارگاہوں اور مساجد کے باہر قدآور پینافلیکسز آوایزاں کیے گئے ہیں جن پر اسرائیلی مصنوعات کی تصاویر شائع کی گئی ہیں اور ان کے بائیکاٹ کے لیے دستخطی مہم جاری ہے، امام بارگاہ حیدریہ، مسجد و امام بارگاہ الحسین، سورج میانی میں دستخطی مہم جاری ہے، مسجد و امام بارگاہ حیدریہ کے خطیب مولانا احسان رضی، مسجد الحسین کے خطیب مولانا اقتدار حسین نقوی نے دیگر نمازیوں کے ہمراہ اس مہم میں حصہ لیا۔
خبر کا کوڈ : 1127866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش