0
Wednesday 10 Apr 2024 17:01

ایڈیشنل آئی جی نے کہا ہے ملزمان کراچی شاپنگ کرنے آتے ہیں، میئر کراچی

ایڈیشنل آئی جی نے کہا ہے ملزمان کراچی شاپنگ کرنے آتے ہیں، میئر کراچی
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی نے کہا ہے ملزمان کراچی شاپنگ کرنے آتے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس میں افغانستان، کے پی اور دیگر علاقوں سے لوگ آتے ہیں، پچھلے وزیر داخلہ سے سوال کریں اسٹریٹ کرائم کیوں بڑھا، لاہور میں بھی جرائم ہو رہے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ماضی میں یہاں پہیہ جام ہڑتال، ٹارگٹ کلنگ، بھتا خوری تھی، فیکٹریوں اور دکانوں کو جلایا جاتا تھا، سندھ حکومت نے آپریشن کیا۔ میئر کراچی نے کہا کہ کراچی دنیا کے خطرناک شہروں میں پانچویں نمبر پر تھا، کراچی آپریشن کے بعد کراچی 132 نمبر پر چلا گیا تھا، گزشتہ 6 ماہ کے دوران امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی، قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اداروں کو اس بارے میں بتایا ہے، ملزمان کیلئے ای ٹیگ کا قانون پاس ہوچکا ہے، عادی مجرم کو ضمانت کے وقت ای ٹیگ لگایا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس افسران ٹرانسفر پوسٹنگ کے لیے انہی وزراء کے پاس جاتے ہیں، یہ بات شرمناک ہے کہ پولیس میں سیاسی مداخلت ہے، پولیس کا کام ہے امن و امان قائم کرائے۔
خبر کا کوڈ : 1127874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش