0
Tuesday 16 Apr 2024 03:53

دمشق میں ایرانی سفارتی عمارت پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، بیجنگ

دمشق میں ایرانی سفارتی عمارت پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، بیجنگ
اسلام ٹائمز۔ ابھی کچھ دیر قبل چینی وزیر خارجہ "وانگ یی" نے اپنے ایرانی ہم منصب "حسین امیر عبداللهیان" سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ جس میں خطہ مغربی ایشیاء میں کشیدگی کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وانگ یی نے کہا کہ شام میں ایرانی سفارتی عمارت پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم سختی کے ساتھ اس جارح اقدام کے مخالف ہیں اور اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے اس گفتگو میں کہا کہ ہم ایران کی جانب سے ہمسایہ و علاقائی ممالک کو نشانہ نہ بنانے کی یقین دہانی کو سراہتے ہیں۔ چینی وزیر خارجه نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایران صورت حال کو اچھی طرح کنٹرول کر سکتا ہے اور اپنی خود مختاری کو یقینی بناتے ہوئے عدم استحکام کو روک سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوموار کے روز اسرائیل اور ایران سے برداشت کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے دونوں فریقین سے مغربی ایشیاء میں کشیدگی میں کمی کا مطالبہ بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 1128925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش