0
Tuesday 16 Apr 2024 20:39

اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمان کو فون، دونوں جماعتوں میں رابطہ بڑھانے کی خواہش کا اظہار

اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمان کو فون، دونوں جماعتوں میں رابطہ بڑھانے کی خواہش کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی راہنما اسد قیصر نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ دونوں راہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔ دونوں راہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو کی، اسد قیصر کی جانب سے دونوں جماعتوں میں رابطوں کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے جواب میں کہا کہ سابق ملاقاتوں میں کچھ تحفظات کی بات کی تھی پہلے ان کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ دونوں جماعتوں میں مستقل رابطوں کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ بیرون ملک سے واپسی پر تحفظات کو دور کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1129083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش