0
Tuesday 16 Apr 2024 21:32

 حکومت نے آئی ایم ایف کے کہنے پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کا جینا مزید مشکل بنا دیا ہے، انجینئر سخاوت علی 

 حکومت نے آئی ایم ایف کے کہنے پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کا جینا مزید مشکل بنا دیا ہے، انجینئر سخاوت علی 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی سیال نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے کہنے پر قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کا جینا مزید مشکل بنا دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے اور مہنگائی کے خلاف پہلے ہی سراپا احتجاج ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے گندم کی قیمت 39سو روپے فی من مقرر کی تھی تاہم کسان تین ہزار سے 32سو روپے تک گندم فروخت کرنے پر مجبور ہے، حکومت یقینی بنائے کہ کاشت کاروں سے مقررہ سرکاری نرخوں کے مطابق گندم خریدی جائے۔ انھوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم عوام سے اپیل کرتی ہے کہ موجودہ صورت حال میں جب حکومت آئی ایم ایف کے سامنے مکمل طور پر سرنڈر کر چکی ہے، ہرگز خاموش نہیں رہنا چاہیے، مجلس وحدت مسلمین عوامی حقوق کے لیے بھرپور آواز بلند کرتی رہے گی۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور عوام کو ریلیف دیا جائے۔ 
خبر کا کوڈ : 1129093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش