0
Tuesday 16 Apr 2024 21:57

ملتان، روٹی کی زیادہ قیمت وصولی، 92 خلاف ورزیوں پر 172000روپے جرمانہ، 3 افراد گرفتار

ملتان، روٹی کی زیادہ قیمت وصولی، 92 خلاف ورزیوں پر 172000روپے جرمانہ، 3 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے حکم پر روٹی نان کی قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے ملتان ڈویژن میں کارروائیاں تیز کردی گئیں۔ اس بارے بات کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے کہا کہ ڈویژن میں 92 خلاف ورزیوں پر 172000 روپے جرمانہ، 3 افراد گرفتار کئے گئے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے 100 گرام روٹی کی قیمت میں بھی کمی کی ہے جبکہ  120 گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے۔ شہری قیمت کے حوالے سے شکایت 080002345 پر درج کروا سکتے ہیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو گرانفروشوں کیخلاف سخت ایکشن کی ہدایت کی گئی ہے۔ نامساعد حالات میں عوام کی جیبیں لوٹنے والے کسی رعایت کی مستحق نہیں ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 1129098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش