0
Tuesday 16 Apr 2024 22:45

مغرب جان لے کہ اسے ایک عظیم ایٹمی طاقت کا سامنا ہے، سرگئے ریابکوف

مغرب جان لے کہ اسے ایک عظیم ایٹمی طاقت کا سامنا ہے، سرگئے ریابکوف
اسلام ٹائمز۔ روس کے نائب وزیر خارجہ نے مغرب کو روس کے خلاف اشتعال انگیز بیان بازی کے نتائج سے سختی کے ساتھ خبردار کیا ہے۔
 
روسی خبررساں ایجنسی ٹاس کے مطابق روس کے ڈپٹی وزیرخارجہ سرگئے ریابکوف نے تاکید کی ہے کہ روس نے بارہا کہا ہے کہ جوہری جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا لہذا یہ جنگ کبھی شروع نہیں ہونی چاہیئے۔

اپنے انٹرویو میں سرگئے ریابکوف نے اس بات پر زور دیا کہ مغرب بنیادی اور انتہائی واضح اصولوں کو بھی نظر انداز کرتا ہے جیسا کہ یہ اصول کہ کسی ایٹمی طاقت کو کبھی شکست نہیں دی جا سکتی!

روسی ڈپٹی وزیرخارجہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دوسرے فریق کے سیاسی نظام کی مکمل توہین پر مبنی ہوتے ہیں۔

اپنی گفتگو کے آخر میں اعلی روسی سفارتکار نے سختی کے ساتھ خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو معلوم ہونا چاہیئے کہ وہ ایک جوہری طاقت کے ساتھ روبرو ہیں!
خبر کا کوڈ : 1129115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش