0
Thursday 25 Sep 2014 05:34
شام میں امریکی حملے غیر قانونی ہیں

دہشتگردی سے لڑائی کیلئے دہشتگردی کا فروغ کسی صورت درست نہیں، ڈاکٹر حسن روحانی

ایران کیخلاف مغربی پابندیاں انسانی حقوق کے منافی ہیں
دہشتگردی سے لڑائی کیلئے دہشتگردی کا فروغ کسی صورت درست نہیں، ڈاکٹر حسن روحانی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ دہشتگردی سے لڑائی کیلئے دہشتگردی کرنا کسی صورت درست نہیں، ماضی میں ایسا ہی کرنے کے نتائج آج دنیا بھگت رہی ہے۔ ایران کے صدر حسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک میں موجود ہیں۔ گذشتہ روز ایرانی صدر نے ایک امریکی چینل کو انٹرویو میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور شدت پسند تنظیم داعش یا اسلامک اسٹیٹ کو ختم کرنے کے سوال پر کہا کہ دہشت گرد گروپ کی مزاحمت کے لئے ایک اور جنگجو گروپ بنانا بھی دہشتگردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقاصد کے حصول کے لئے کوئی دہشتگرد گروپ تشکیل نہیں دیا جاسکتا۔ ان لوگوں کے لئے یہ افسوسناک بات ہے جو ایک گروہ کو الات، ہتھیار اور تربیت فراہم کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے دورے پر وہ صدر اوباما سے ملاقات نہیں کریں گے، لیکن امید ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان فاصلے جلد ختم ہوجائیں گے کیونکہ دو قومیں اور ان کے عوام فاصلوں کی اجازت نہیں دیتے۔

دیگر ذرائع کے مطابق اسلامی جمہوری ایران کے صدر نے ایران کے خلاف مغربی ممالک خاص طور پر امریکی پابندیوں کو غیر انسانی اور انسانی حقوق کے خلاف قرار دیا ہے۔ ایرانی صدر مملکت ڈاکٹر روحانی نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے ساتھ گفتگو میں، ایران کے خلاف مغرب کی پابندیوں کے بارے میں کہا کہ ان پابندیوں سے گرچہ ایران کی معیشت پر دباؤ پڑا ہے لیکن تہران نے اس دباؤ کو، پابندیوں کے مخالف ممالک کے ساتھ تجارت کے ذریعے کم کیا ہے۔ اسلامی جمہوری ایران کے صدر نے اسی طرح واشنگٹن پوسٹ کے نامہ نگار جیسن رضائیان اور ان کی بیوی یگانہ صالحی کی گرفتاری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی عدلیہ اس کیس کا منصفانہ جائزہ لے رہی ہے۔ ڈاکٹر روحانی نے اس امر پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران میں واشنگٹن پوسٹ کے نامہ نگار کی گرفتاری اصول پسندوں اور اعتدال پسندوں کے درمیان تنازعے پر مبنی نہيں ہے، کہا کہ میرے خیال میں وہ یہ نہیں سمجھتے کہ اس نامہ نگار کی گرفتاری ایران مخالف منصوبہ بندی کے سبب ہوئی ہے۔ انہوں نے امریکی قیادت میں شام پر ہونے والے ہوائی حملوں کو بین الاقوامی قانون کے منافی بتایا۔
خبر کا کوڈ : 411566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش