0
Thursday 23 Oct 2014 20:40

داعش طالبان سے زیادہ خطرناک ہے، پیر اعجاز ہاشمی

داعش طالبان سے زیادہ خطرناک ہے، پیر اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ دھرنا دینے والوں کا اندازہ ہو گیا ہے کہ قوت پارلیمنٹ ہی ہوتی ہے، اس لئے دھرنے ختم کرنا پڑے۔ صحافیوں سے گفتگو میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ دھرنا ختم کرنے والے اب انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں۔ انہیں اپنی مقبولیت کا بھی اندازہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جے یو پی نے واضح کر دیا تھا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیاں عوامی مفادات کی بجائے ذاتی کاروبار کا تحفظ کرتی ہیں۔ مئی 2013 کے انتخابات میں دھاندلی پر بھی تمام جماعتوں کو تحفظات ہیں، مگر جمعیت علما پاکستان کسی ایسی مہم کا حصہ نہیں بنے گی جو آئین اور جمہوریت کے خلاف ہو یا پارلیمنٹ کی بساط لپیٹنے اور اسے کمزور کرنے کی سازش پر مبنی ہو۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جاری جلسوں، حکمرانوں کی خاموشی اور بے بسی سے نظر آ رہا ہے کہ حالات مڈٹرم انتخابات کی طرف جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شام اور عراق میں دہشت پھیلانے والی انتہا پسند تنظیم داعش طالبان سے بھی زیادہ خطرناک اور بھیانک ہے، اس کی کراچی میں وال چاکنگ سے ملکی سلامتی پر خطرات منڈلا رہے ہیں۔ اس سے حکمرانوں کی بے بسی عیاں ہے۔ اگر حالات قابو نہیں کر سکتے تو انہیں مستعفی ہو کر مڈٹرم انتخابات کا اعلان کر دینا چاہیے تاکہ عوام کسی دوسری جماعت کو مینڈیٹ دے دیں۔ ایک سوال پر جے یو پی کے مرکزی صدر نے کہا کہ سندھ حکومت سے علیحدگی اور شمولیت جاری رہتی ہے، اسے سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیئے۔ یہ سیاست نہیں وطیرہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 416149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش