0
Tuesday 21 Oct 2014 11:22

ذوالفقار علی سبزواری ڈویژنل صدر کشمیر منتخب

ذوالفقار علی سبزواری ڈویژنل صدر کشمیر منتخب
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کشمیر ڈویژن کا 35 واں سالانہ 'سفیران ولایت کنونشن' مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری مظفر آباد میں انعقاد پذیر ہوا۔ کنونشن میں مرکزی صدر تہور عباس نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن کے پہلے روز مہدویت امید بشریت کانفرنس منعقد ہوئی۔ بعد ازاں تعمیر ملت کانفرنس اور شب شہداء کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اجلاس عمومی میں یونٹ اور ڈویژن کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔ کنونشن کے دوران محبین نے ٹیبلو بھی پیش کیا۔ ممبران کی کثرت رائے سے ذوالفقار علی سبزواری کو ڈویژنل صدر برائے سال 2014-2015ء منتخب کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 415686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش