0
Friday 31 Jul 2020 13:54

اقتصادی پابندیوں کا علاج خود کفالت

اقتصادی پابندیوں کا علاج خود کفالت
اداریہ
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے عید الاضحیٰ کی مناسبت سے اپنے نشری خطاب میں حفظان صحت کے میدان میں سرگرم عمل طبی عملے کی مجاہدت، جانفشانی اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے، وہاں امریکہ کی ایران مخالف سازشوں کو بھی بے نقاب کیا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے دشمن کی پابندیوں کو شارٹ ٹرم، مڈٹرم اور لانگ ٹرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیوں کا شارٹ ٹرم یا قلیل المیعاد ہدف یہ ہے کہ ایرانی قوم کے لیے ایسا ماحول بنا دیا جائے، جس سے وہ تنگ آکر گھٹنے ٹیک دیں اور امریکہ کی سازشوں پر لبیک کہنے کو تیار ہو جائیں۔ رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کی روشنی میں مڈٹرم یا وسط مدتی سازشوں کا مقصد ایران کی قومی ترقی و پیشرفت کو روکنا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کے بقول طویل المیعاد یا لانگ ٹرم سازشوں کا مقصد ملک، حکومت اور اسلامی نظام کو ناکام بنانا اور ایران کی اقتصاد اور معیشت کو مکمل طور پر تباہ کرنا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے مطابق دشمن کا ایک ذیلی ہدف یہ بھی ہے کہ علاقے کی مزاحمتی تنظیموں اور اداروں سے ایران کا رابطہ ختم کر دیا جائے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے دشمن کی مذکورہ تمام سازشوں کو ناکام قرار دیتے ہوئے فرمایا ہے کہ ایران پر پابندیوں کے ساتھ کئی حقائق میں بھی تحریف کی جا رہی ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات پر تاکید کی کہ ایرانی قوم کی یہ جنگ عزم و ارادے کی جنگ ہے اور اگر تحریف کی کوششیں ناکام ہو جائیں تو پابندیاں بھی ناکام ہو جائیں گی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے عیدالاضحیٰ کے دن اپنے خطاب میں یہ سوال اٹھایا کہ کیا پابندیوں کا کوئی حل ہے؟، آپ نے اس کا جواب دیتے ہوئے فرمایا ’’پابندیوں کا یقینی علاج ہے اور پابندیوں کا علاج صرف اور صرف قومی صلاحیتوں پر بھروسہ اور خود کفالت ہے۔‘‘
خبر کا کوڈ : 877668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش