0
Sunday 24 Dec 2023 09:47

مسجد خاتم النبیینؐ کی افتتاحی تقریب

  • مسجد خاتم النبیینؐ کی افتتاحی تقریب

    مسجد خاتم النبیینؐ کی افتتاحی تقریب

  • مسجد خاتم النبیینؐ کی افتتاحی تقریب

    مسجد خاتم النبیینؐ کی افتتاحی تقریب

  • مسجد خاتم النبیینؐ کی افتتاحی تقریب

    مسجد خاتم النبیینؐ کی افتتاحی تقریب

  • مسجد خاتم النبیینؐ کی افتتاحی تقریب

    مسجد خاتم النبیینؐ کی افتتاحی تقریب

  • مسجد خاتم النبیینؐ کی افتتاحی تقریب

    مسجد خاتم النبیینؐ کی افتتاحی تقریب

اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مساجد اسلام کے قلعے اور مینارہ نور ہیں، جنہوں نے ہمیشہ انسانیت کی بھلائی، آدمیت کے احترام اور اسلام کے آفاقی پیغام کو عام کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غازی آباد نکر میں مسلم چیریٹی کے تعاون سے بننے والی مسجد خاتم النبیینؐ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینکڑوں لوگ افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام بقائے باہمی کا دین ہے، مساجد امت مسلمہ کیلئے روحانی و فکری رہنمائی کے مراکز ہیں، میرے دل میں انتہائی مسرت ہے کہ ایک خوبصورت مسجد کا قیام عمل میں لایا گیا جو اس علاقہ میں امن رواداری، افہام و تفہیم اور روشنی کے مینار کی علامت بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم چیئرٹی کے تعاون پر شکرگزار ہیں جن کی بدولت آج یہ مسجد تعمیر ہوئی اور مخیر حضرات سے بھی اپیل ہے کہ وہ ایسے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل ہو سکے۔ 
خبر کا کوڈ : 1104491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش