0
Saturday 11 Feb 2012 20:14

۲۲ بھمن یوم اللہ

اسلام ٹائمز۔ مطابق اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے تہران میں اسلامی انقلاب کی تینتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنیوالے دونوں میں ایٹمی پروگرام کے حوالے سے چند اہم اور بڑی کامیابیوں کا اعلان کریں گئے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تین چار سال میں بائیو ٹیکنالوجی، نانو ٹیکنالوجی اور میڈیکل کے شعبے میں ایران کا شمار دنیا کے پہلے پانچ یا چھ انتہائی ترقی یافتہ ممالک میں ہو گا۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ آج دنیا یہ جان چکی ہے کہ امریکہ اور غرب ایران کی ترقی و پیشرفت کے مخالف ہیں اور اسے ترقی کے اس راستے سے روکنے کیلئے مختلف بہانے تراشتے رہتے ہیں، کبھی ایٹمی پروگرام کا بہانہ اور کبھی مذاکرات کا بہانہ بناتے ہیں۔

احمدی نژاد نے واضح کیا کہ ہم عدالت اور باہمی احترام پر مبنی مذاکرات کیلئے ہر وقت تیار ہیں لیکن ہمارے مخالفین مختلف بہانے بنا رہے ہیں اور ایران کے خلاف اقوام متحدہ میں قراردادیں منظور کروا رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین یہ جان لیں کہ ایرانی قوم طاقت، زور اور توہین آمیز لہجے میں کئے گئے مطالبات کے سامنے سرتسلم خم نہیں کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 137016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش