0
Saturday 11 Feb 2012 16:57

جلد ایٹمی پروگرام کے حوالے سے اہم کامیابیوں کا اعلان کرونگا، احمدی نژاد

جلد ایٹمی پروگرام کے حوالے سے اہم کامیابیوں کا اعلان کرونگا، احمدی نژاد
اسلام ٹائمز۔ فارس نیوز کے مطابق اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے تہران میں اسلامی انقلاب کی تینتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنیوالے دونوں میں ایٹمی پروگرام کے حوالے سے چند اہم اور بڑی کامیابیوں کا اعلان کریں گئے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تین چار سال میں بائیو ٹیکنالوجی، نانو ٹیکنالوجی اور میڈیکل کے شعبے میں ایران کا شمار دنیا کے پہلے پانچ یا چھ انتہائی ترقی یافتہ ممالک میں ہو گا۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ آج دنیا یہ جان چکی ہے کہ امریکہ اور غرب ایران کی ترقی و پیشرفت کے مخالف ہیں اور اسے ترقی کے اس راستے سے روکنے کیلئے مختلف بہانے تراشتے رہتے ہیں، کبھی ایٹمی پروگرام کا بہانہ اور کبھی مذاکرات کا بہانہ بناتے ہیں۔
 
احمدی نژاد نے واضح کیا کہ ہم عدالت اور باہمی احترام پر مبنی مذاکرات کیلئے ہر وقت تیار ہیں لیکن ہمارے مخالفین مختلف بہانے بنا رہے ہیں اور ایران کے خلاف اقوام متحدہ میں قراردادیں منظور کروا رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین یہ جان لیں کہ ایرانی قوم طاقت، زور اور توہین آمیز لہجے میں کئے گئے مطالبات کے سامنے سرتسلم خم نہیں کرے گی۔

 احمدی نژاد نے کہا کہ ایران کے ایٹمی مسئلے کا صرف ایک ہی حل ہے اور وہ عدالت پر مبنی مذاکرات کا راستہ ہے، اس کے علاوہ جس راستے کا بھں انتخاب کا انتخاب بھی کیا جائے گا، اس کا نتیجہ انکی شکست کی صورت میں ہی نکلے گا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ میں انہیں نصحیت کرتا ہوں کہ وہ اس خطے کے امور میں مداخلت اور اسرائیل کی غاصب حکومت کی حمایت سے باز رہیں۔ اور اس بات کی اجازت دیں کہ فلسطین اور قدس شریف آزاد ہوں اور ملت فلسطین اپنے حقوق حاصل کر لے۔

دیگر ذرائع کے مطابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ بہت جلد ایٹمی پروگرام کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہودی ریاست کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ ایرانی انقلاب کی تینتیسویں سالگرہ کے موقع پر دارالحکومت تہران میں ایک ریلی سے خطاب سے کرتے ہوئے ایران کے صدر احمدی نژاد کا کہنا تھا بہت جلد نئے ایٹمی منصوبے شروع کریں گے۔ ریلی سے غیر متوقع طور پر غزہ میں حماس کے وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے فلسطین کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ سالگرہ کے موقع پر تہران کے آزادی چوک میں ہوئی ریلی میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل اور امریکا مخالف نعرے درج تھے۔ انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر ملک کے چھوٹے بڑے تمام شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 136968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش