0
Tuesday 27 Mar 2012 03:55

آیت اللہ سے ملاقات

  • ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی نمائندہ مقام معظم رہبری سے ملاقات

    ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی نمائندہ مقام معظم رہبری سے ملاقات

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں نے نمائندہ مقام معظم رہبری آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی سے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے امور خارجہ کے مسؤل علامہ سید شفقت حسین شیرازی اور ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی موجود تھے۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے بلوچستان میں جاری امریکی مداخلت بارے آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ اور ہندوستان اس وقت بلوچستان میں جاری تخریب کاری میں ملوث ہیں۔ جنہیں بلوچستان سے کوئی ہمدردی نہیں بلکہ وہ تو صرف اپنے سامراجی عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کاحالیہ دورہ پاکستان اتحاد بین المسلمین اور بیداری اسلامی کے سلسلے میں انتہائی مثبت نتائج کا حامل رہا۔

آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی نے کہا کہ پاکستانی عوام نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی حمایت کی ہے اور امریکی سامراجی عزائم کی مخالفت کی ہے۔ پاکستانی عوام کی غالب اکثریت امریکہ کی مداخلت کے خلاف رہی ہے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بلوچ قوم غیور، خودار اور بہادر قوم ہیں۔ جس کی تاریخ محبت اہل بیت ع سے بھری پڑی ہے ۔ تاریخی طور پر حلب سے بلوچوں کی ہجرت امام علی علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام سے حمایت کے باعث ہوئی، جسے وہ آج بھی فخریہ انداز میں اپنے رفتہ شعر میں بیان کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 148424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش