0
Friday 25 May 2012 19:23
اسلام ٹائمز۔ ایرانی سفیر علی رضا حقیقیان لاہور چیمبر آف کامرس کی دعوت پر آئے۔ ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تاجر رہنماوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کے لئے تجاویز دیں، جن س اتفاق کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے یقین دہانی کروائی کہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر روابط قائم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ تجارتی ججم دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی عکاسی نہیں کرتا، اسے بڑھایا جانا چاہیے۔ دورے میں ایرانی قونصلیٹ لاہور کے قونصل جنرل محمد حسین بنی اسدی بھی شامل تھے۔