اسلام ٹائمز۔ 15 شعبان کی شب یوں تو اہل تشیع اور اہل تسنن حضرات کے ہاں ایک خاص اہمیت کی حامل ہے۔ مگر اہل تشیع حضرات 15 شعبان کی شب اور روز کو ایک خاص عقیدت اور احترام سے مناتے ہیں۔ اہل تشیع حضرات کے نزدیک 15 شعبان کی شب عبادت اور خداوند کے ساتھ راز و نیاز کے ساتھ ایک اور خاص اہمیت بھی رکھتی ہے اور وہ ہے اس شب کی صبح امام زمان علیہ السلام کی ولادت با سعادت۔