0
Wednesday 3 Jul 2013 19:50

کشمیر آجکل

اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سمبل بانڈی پورہ علاقے میں بھارتی قابض فورسز کے ہاتھوں دو معصوم نوجوانوں کی ہلاکت پر شہر اور گاوں میں احتجاجی  مظاہرے جاری ہیں، معصوم نوجوانوں کی ہلاکت کے پیش نظر جموں و کشمیر کے آزادی پسند رہنماوں نے ہڑتال کی اپیل بھی کی تھی، ہڑتال کے دوران لوگ گھروں سے باہر آئے اور بھارت کے خلاف مظاہرے کرنے لگے، دراین اتناء مقبوضہ کشمیر کے ترال قصبہ میں عسکریت پسندوں اور قابض فوج کے درمیاں تصادم بھی ہوا، جس میں دو عکسریت پسند جاں بحق ہوئے، عسکریت پسندوں کے جنازوں میں حریت رہنماوں کے علاوہ ہزاروں لوگ آہ و فغاں کے ساتھ شریک ہوئے، واضح رہے کہ سمبل واقعہ کے بعد مقبوضہ کشمیر کے شہر و گام میں سکیورٹی پابندیاں بڑھا دی گئی ہیں، جس کے باعث لوگ گھروں میں ہی محصور ہیں۔
خبر کا کوڈ : 279093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش