0
Thursday 15 Aug 2013 03:50

آزادی ریلی

اسلام ٹائمز۔ جشن آزادی پاکستان کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان ریلی علمدار چوک اسکردو سے یادگار چوک اسکردو تک نکالی گئی۔ شرکائے ریلی نے ہاتھوں میں وطن عزیز پاکستان اور آئی ایس او پاکستان کے پرچم کے علاوہ  بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور  مصور پاکستان علامہ اقبال کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ شرکاء ریلی کے پاکستان بنایا تھا ۔۔۔۔۔۔ پاکستان بچائیں گے کے فلک شگاف نعروں سے اسکردو شہر گونج اٹھا۔ ریلی یادگار شہداء اسکردو پر پہنچی تو ایک جلسہ کی صورت اختیار کرگئی۔ جلسہ سے صدر آئی ایس او پاکستان بلتستان ڈویژن امتیاز عابدی اور مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری آئی ایس او پاکستان نے خطاب کیا۔ جبکہ آئی ایس پاکستان بلتستان ڈویژن کے صاحب بیاض نوحہ خوان شیراز حسن نے پاکستان کا ترانہ بھی پڑھا۔ اس موقع پر امامیہ اسکاوٹس کے ایک چاق و چوبند دستے نے یادگار شہداء پر سلامی بھی دی۔
خبر کا کوڈ : 292453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش